- Advertisement -
لاہور۔5اگست (اے پی پی):ایل ڈی اے سٹی پانچویں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی میں تکنیکی مسئلہ آنے پر ڈوپلیکیٹ نمبرز لگنے والی فائلوں کی دوبارہ قرعہ اندازی کی جائے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایلوکیشن کمیٹی کو معاملے کی مکمل چھان بین بھی کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ایسے تمام پلاٹس جن پر ڈوپلیکیٹ نمبر لگے ہیں،ان تمام کی دوبارہ قرعہ اندازی کی جائے۔ڈوپلیکیٹ نمبر لگنے والے پلاٹوں میں5 مرلہ کے62 اور ایک کنال کے دو پلاٹ شامل ہیں۔ایلوکیشن کمیٹی کے ممبران قرعہ اندازی کی نگرانی کریں گے،64 پلاٹوں کی قرعہ اندازی کل6 اگست کو دوپہر2 بجے ایل ڈی اے کمیٹی روم میں کی جائے گی۔
- Advertisement -
- Advertisement -