لاہور۔21نومبر (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے سبزہ زار اور جوہر ٹاون کے مختلف بلاکس میں ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹیز پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ڈائریکٹر ہاوسنگ فور یاور بشیر ورک نے سبزہ زار سکیم میں ایف، ڈی، ای بلاک اور سوک سینٹر کے اطراف میں کارروائی کی۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے ایل ڈی اے اراضی سے جھگیاں ، مویشی اور تجاوزات ہٹا دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاون کے آر اور این بلاک میں بھی آپریشن کیا۔ڈائریکٹر ہاوسنگ سیون معظم رشید نے جوہر ٹاون میں کارروائی کی گئی۔ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی سے جھگیاں و عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کے تحفظ کی خصوصی مہم جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527863