ایل ڈی اے ٹیموں کا غیر قانونی سکیموں کے خلاف آپریشن ، سڑکیں، سیوریج،الیکٹرک پولز،پختہ تعمیرات اور انفراسٹرکچر مسمار کر دئیے

95
ایل ڈی اے ٹیموں کا غیر قانونی سکیموں کے خلاف آپریشن ، سڑکیں، سیوریج،الیکٹرک پولز،پختہ تعمیرات اور انفراسٹرکچر مسمار کر دئیے

لاہور۔14مارچ (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر شعبہ پرائیویٹ ہاوسنگ سکیمز کے عملے نے گزشتہ روز صوئے اصل روڈ پر غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں و لینڈ سب ڈویژن کے خلاف آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے اربن فارمز،ہیون فارمز،گلبرگ پارک، عبداللہ پارک،الفتح ہومز،اسلام نگر،سلیم گارڈن،صابر سٹیٹ اور حیدری ہومز کے خلاف کارروائی کرکے ان غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن و سکیموں کی سڑکیں، سیوریج اور پختہ تعمیرات مسمار کر دیں۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے ان سکیموں کے دفاتر سربمہر، الیکٹرک پولز،اور انفراسٹرکچر بھی مسمار کر دیا۔آپریشن سے پہلے ان سکیموں کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔آپریشن ڈائریکٹرپرائیویٹ ہاوسنگ سکیمز کی نگرانی میں کیا گیا۔آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے حصہ لیا۔