لاہور۔3جولائی (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ترجمان کے مطابق ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے10املاک مسماراور55املاک سربمہرکر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے علامہ اقبال ٹائون، سبزہ زار، مصطفی ٹائون، ملتان روڈ،گلبرگ، فیصل ٹائون اور وحدت روڈ پر آپریشن کیا۔ ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پر علامہ اقبال ٹائون، سبزہ زار، مصطفی ٹائون اور ملتان روڈ پر 10املاک جزوی طور پر مسمار کر دیں
مسمار کی گئی املاک میں ورکشاپ، سیلون، ماربل فیکٹری، دکانیں و دیگر شامل ہیں جبکہ غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر ٹیموں نے گلبرگ، فیصل ٹائون میں 29املاک سربمہر کر دیں۔اسی طرح ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران وحدت روڈ، سبزہ زار میں 26املاک سیل کر دیں، سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،کلینک، کیفے، سٹور، سیلون، ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پرغیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ر ہیں گی۔