ایل ڈی اے کا غیر قانونی کمرشل عمارتوں و نادہندگان کے خلاف بھرپور آپریشن جاری، 80 املاک سربمہر

89
ڈ ائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کا سبزہ زار مین بلیوارڈ اور گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکوں کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

لاہور۔11فروری (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بھرپور آپریشن جاری ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے80ملاک سربمہر کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، فیصل ٹائون، سبزہ زار، شادمان، شاہ جمال، نیو مسلم ٹائون، گلشن راوی، شادباغ میں کارروائیاں کیں۔ ٹیموں نے گلبرگ،فیصل ٹائون میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں

کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر 20 املاک سیل کردیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران سبزہ زار میں 31 املاک سیل کر دیں۔ٹیموں نے شادمان، شاہ جمال،نیو مسلم ٹائون، گلشن راوی، شاد باغ میں 29املاک سیل کر یں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،کلینک، ہسپتال، ریستوران، ورکشاپ،فو ڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔آپریشن چیف ٹائون پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔