لاہور۔18فروری (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے علامہ اقبال ٹائون،شادمان،شاہ جمال،نیومسلم ٹائون اورشادباغ میں غیرقانونی کمرشل املاک و فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن کر کے58 املاک سربمہرکردیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے علامہ اقبال ٹائون میں غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں پر32 املاک سیل کیں اور شادمان، شاہ جمال، نیو مسلم ٹائون اور شادباغ میں29 جائیدادوں کو سیل کیا۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،بیو ٹی سیلون، آٹو ورکشاپ،ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ،نجی یونیورسٹی، سٹیٹ آفس، گراسری سٹور، فو ڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر و دیگر شامل ہیں۔آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے ، آپریشن چیف ٹائون پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل املاک و فیس نادہندگان اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔