لاہور۔25فروری (اے پی پی):ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف گزشتہ روز کارروائیاں کر کے82املاک سربمہر کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ،علامہ اقبال ٹائون،شادمان، شاہ جمال، نیو مسلم ٹائون،رائیونڈ روڈ کینال روڈپر کارروائیاں کرتے ہوئے گلبرگ میں غیرقانونی کمرشل استعمال و کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف کارروائی کر کے 19املاک سربمہر کردیئے۔ ایل ڈ ی اے ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹائون میں 20املاک سیل کر دیئے۔
ٹیموں نے شادمان، شاہ جمال، نیومسلم ٹائون میں 30املاک سربمہر کر دیئے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے رائیونڈروڈ، کینال روڈ پر 13غیرقانونی کمرشل املاک سیل کر دیئے۔سیل کیئے گئے املاک میں نجی سکول، ریستوران، ورکشاپ،فارمیسی، الیکٹرانکس شاپ، بیوٹی پارلر، فو ڈ پوائنٹ، دکانیں اور دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566242