ایل ڈی اے کی غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائیاں ،مختلف سکیموں میں 57املاک سربمہر کر دیں

59
ڈ ائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کا سبزہ زار مین بلیوارڈ اور گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکوں کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

لاہور۔7مارچ (اے پی پی):ڈ ائریکٹر جنرل طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کا غیر قانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائیاں کر کے 57املاک سربمہر کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے سبزہ زار اور گجرپورہ میں کارروائیاں کیں۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے سبزہ زار میں ریکوری آپریشن کے دوران38املاک سربمہر کر دیں۔ٹیموں نے گجرپورہ میں غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر 19املاک سربمہر کر دیں۔

سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،شادی ہال،مارکی، ریستوران، ورکشاپ، فوڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔آپریشن چیف ٹاون پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔