لاہور۔14مارچ (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائیاں کر کے49املاک سربمہرکر دیں۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے شادمان، شاہ جمال، علامہ اقبال ٹاون میں کارروائیاں کیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے شادمان، شاہ جمال میں 20غیرقانونی کمرشل املاک سربمہر کر دیں۔
ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاون میں 29املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں ریستوران، فو ڈ پوائنٹ،نجی سکول،سٹور، سیلون، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔