لاہور۔6مئی (اے پی پی):ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے168املاک سربمہرکر دیں۔ٹیموں نے گلبرگ، فیصل ٹاون،ریونیو سوسائٹی جوہر ٹاون، شادمان، سمن آباد، گلشن راوی، وحد ت روڈ، سبزہ زار میں کارروائیاں کیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ
فیصل ٹاون میں 30، ریونیو سو سائٹی،جوہر ٹاون میں 80،شادمان، سمن آباد، گلشن راوی میں 32املاک سربمہر کرد یں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران وحدت روڈ اور سبزہ زار میں 26املاک سیل کر دیں۔سیل کیئے گئے املاک میں نجی سکول،فوڈ پوائنٹ، بیوٹی سیلون،کلینک،ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔
آپریشن چیف ٹاون پلانرون اسد الزمان اور چیف ٹاون پلانر ٹواظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پرغیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593567