لاہور۔17جنوری (اے پی پی):ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اٹھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے نے پہلی قرعہ اندازی کی کامیابی کے بعددوسری قرعہ اندازی کے شیڈول کا اجرا کر دیا۔ ایل ڈی اے اس سال پہلی قرعہ اندازی مارچ میں کرے گا،ایل ڈی اے قرعہ اندازی میں جوہر ٹائون، مصطفی ٹائون اور جوبلی ٹائون کے پلاٹ آسان اقساط پر قرعہ اندازی میں رکھے گا۔
ڈی جی طاہر فاروق نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے 50 رہائشی اور 15 کمرشل پلاٹوں کی قرعہ اندازی کر رہا ہے، شہری جوہر ٹائون، جوبلی ٹائون اور مصطفی ٹائون میں رہائشی وکمرشل پلاٹ قرعہ اندازی کے ذریعے خرید سکیں گے، شہریوں کو تین سال کی 12 مساوی اقساط میں ادائیگی کر نے کے سہولت دی گئی ہے، شہریوں کے لیے آج کی قیمت پر تین سال کی ادائیگی پر مکمل ڈویلپڈ پلاٹ حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے،پلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی 18 مارچ کو ایکسپوسنٹر جوہر ٹائون میں منعقد کی جائے گی۔قرعہ اندازی میں شامل ہونے کیلئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5مارچ جبکہ درخواستیں 27 جنوری سے موصول کی جائیں گی۔
قرعہ اندازی میں جوہر ٹائون آر بلاک کے ساڑھے سات مرلہ، ایف ون بلاک کے ایک کنال کے پلاٹ رکھے گئے ہیں۔جوہر ٹائون ایف ون بلاک کے ایک کنال پلاٹ کی فی مرلہ قیمت16لاکھ 50ہزارروپے رکھی گئی ہے۔جوہر ٹائون کے ایک کنال پلاٹ کی درخواست کی ناقابل واپسی فیس 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔جوہر ٹائون 7.5 مرلہ رہائشی پلاٹ کی فی مرلہ قیمت23لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔جوہر ٹائون کے 7.5 مرلہ پلاٹ کی درخواست کی ناقابل واپسی فیس 20 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
جوبلی ٹائون اے اینڈ بی بلاک کے10 مرلہ رہائشی پلاٹ کی فی مرلہ قیمت13لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔جوبلی ٹائون اے اینڈ بی بلاک کے10 مرلہ رہائشی پلاٹ کی درخواست کی ناقابل واپسی فیس18 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔مصطفی ٹائون ہدایت اللہ بلاک کے 2مرلہ کمرشل پلاٹ کی فی مرلہ قیمت 28لاکھ روپے اور درخواست کی ناقابل واپسی فیس 10ہزار روپے رکھی گئی ہے۔شہری ایل ڈی اے موبائل ایپ، ویب سائٹ سے ان لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر بھی قرعہ اندازی کی درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔