بھکر۔۔۔ 01 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا ہے کہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ایمانداری کیساتھ احسن انداز میں تکمیل کرنے والے ملازمین اپنے محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل محمد ارشد کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ڈی سی آفس میں ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کانسٹیبل محمد ارشد کی فرض شناسی کو سراہا۔اس موقع پر ڈی سی آفس کے دیگر سٹاف نے بھی کانسٹیبل محمد ارشد کو کامیاب مدت ملازمت پوری کرنے پر پھولوں کے تحائف پیش کئے۔