سنگاپور۔28جنوری (اے پی پی):برطانوی ٹینس سٹار ایما راڈو کانو سنگا پور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔سپین کی 27 سالہ ٹینس سٹار کرسٹینا بکسا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں برطانوی حریف کھلاڑی ایما راڈو کانو کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔سنگا پور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے سنگاپور کے کالنگ ٹینس سنٹر میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
منگل کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سپین کی 27 سالہ ٹینس سٹار کرسٹینا بکسا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے برطانوی حریف کھلاڑی 2021 کی یو ایس اوپن چیمپئن ایما راڈوکانو کو 7-5، 5-7 اور 5-7 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔