دبئی۔17فروری (اے پی پی):برطانوی ٹینس سٹار ایما راڈو کانو ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔
وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی 22 سالہ برطانوی ٹینس سٹار ایماراڈوکانو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں یونان کی حریف کھلاڑی ماریہ سکاری کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔متحدہ عرب امارات،دبئی کے ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر پر ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
پیر کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی 22 سالہ برطانوی ٹینس سٹار ایماراڈوکانو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یونانی 29 سالہ حریف کھلاڑی ماریہ سکاری کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور 2-6 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔فاتح برطانوی ٹینس سٹار ایما راڈو کانو کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا سے ہوگا۔\