- Advertisement -
اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ہدایت پر افغانستان کےلئے خصوصی نمائندے ایمبسڈر محمد صادق خان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کےلئے افغانستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔
ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان کےلئے خصوصی نمائندے محمد صادق خان سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی خصوصی ہدایت پر 21 سے 23 مارچ کے دورانیہ کےلئے افغانستان کے دورے پر ہیں جہاں پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575342
- Advertisement -