ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد کا ریسکیو سٹیشن 1122 اور ریسکیو کنٹرول روم کا دورہ، آپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیا

153

ایبٹ آباد ۔ 05 جنوری (اے پی پی):ایمرجنسی آفیسرایبٹ آباد حفیظ الرحمن نے ریسکیو سٹیشن 1122 اور ریسکیو کنٹرول روم کا اچانک دورہ کیا اور آپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق دورے کے موقع پر ایمرجنسی آفیسر کوسٹیشن انچارج نے ریسکیو 1122 کی سرگرمیوں کے متعلق آگاہ کیا۔ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن نے آپریشنز میں استعمال ہونے والے آلات اور وہیکلز کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کے احکامات جاری کئے۔