ایمریٹس کی بغداد اور تہران کےلیےپروازیں 23 اکتوبر تک منسوخ

75
Emirates
Emirates

دبئی۔15اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمریٹس نے بغداد اور تہران کےلیے اپنی پروازیں 23 اکتوبر تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔العربیہ کے مطابق ایمریٹس نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ 17 اکتوبر سے بصرہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کی جائیں گی جبکہ دبئی سے بیروت جانے والی پروازیں 31 اکتوبر 2024 تک منسوخ رہیں گی۔

ایمریٹس ایئرلائنز نے نئی علاقائی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن کی معطلی میں توسیع کی ہے۔مسافروں کو اپنے بکنگ ایجنٹس سے یا ایئرلائن سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔