ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے ”ضمیر کی سفیر“ کا اعزاز واپس لے لیا

58

لندن ۔ 13 نومبر (اے پی پی) ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ کومی نائڈو نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے ”ضمیر کی سفیر“ کا اعزاز واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم رکوانے میں ناکام رہیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ نے کہا کہ آنگ سان سوچی امید، حوصلے اور انسانی حقوق کی علمبردار نہیں رہیں، اس لئے ان کو 2009ءمیں دیا گیا ”ضمیر کی سفیر“ کا ایوارڈ واپس لے رہے ہیں۔ اس سے قبل آنگ سان سوچی کی اعزازی کینیڈین شہریت بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔