22.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایمنسٹی انٹرنیشنل کا میانمار کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا میانمار کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ

- Advertisement -

نیویارک ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ میانمار کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کر دے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ایمنسٹی نے پابندی کا مطالبہ میانمار کی طرف سے اس تشدد کو روکنے پر ناکامی پر کیا ہے جس کے باعث گزشتہ ایک ماہ کے دوران روہنگیا مسلمانوں کی تقریباً نصف ملین تعداد ہمسایہ ملک بنگلہ دیش مہاجرت پر مجبور ہوئی۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس روہنگیا کے خلاف جاری میانمار کی فوج کے آپریشن کو روہنگیا کی نسل کشی قرار دے چکے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71476

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں