ایمکو انڈسٹریز کی آمدن میں 9 ماہ کے دوران 105 فیصد اضافہ

90

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):ایمکو انڈسٹریز لمیٹڈ (ایمکو) کی بعد ٹیکس آمدن گزشتہ مالی سال 2021 کے پہلے 9 ماہ میں 105.56 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2020 میں جولائی تا مارچ 20-2019 کے دوران ایمکو انڈسٹریز کی خالص آمدن 72 ملین ڈالر رہی تھی تاہم گزشتہ مالی سال 2021 میں جولائی مارچ 21-2020 کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس نفع 148 ملین روپے تک بڑھ گیا۔

اس طرح مالی سال 2020 کے ابتداسئی نو ماہ کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2021 کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دورا ن ایمکو انڈسٹریز کی بعد ا ز ٹیکس آمدنی میں 76 ملین روپے یعنی 105 فیصد سے زیادہ کانمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔

ایمکو کی بعد از ٹیکس آمدن میں اضافہ کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی مالی سال 2020 کے پہلے 9 ماہ کی 2.06 روپے فی حصص کے مقابلہ میں مالی سال 2021 میں اسی عرصہ کے لئے 4.21 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تاستمبر 2020 کے دوران ایمکو انڈسٹریز لمیٹڈ کو 60 ملین روپے بعد از ٹیکس آمدنی ہوئی اور اس عرصہ کے لئے کمپنی کی فی حصص آمدن 1.72 روپے رہی ہے۔

دوسری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر 2020 کے دوران ایمکو کاخالص منافع 38 ملین روپے اور فی حصص آمدنی 1.09 روپے رہی ہے تاہم گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جنوری تامارچ 2021 کے دوران ایمکو انڈسٹریز لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدن 49 ملین روپے رہی ہے اور اس عرصہ کے دوران کمپنی کی فی حصصآمدن 1.41 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔