ایمیزون کچھ ہی دنوں میں پاکستان کو اپنے فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کرے گا، عبد الرزاق داؤد

73

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ایمیزون کچھ ہی دنوں میں پاکستان کو اپنے فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کرے گا۔ جمعرات کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کے ہم گزشتہ سال سے ایمیزون کے ساتھ منسلک ہیں یہ ہمارے نوجوانوں ، ایس ایم ایز اور خواتین کاروباری افراد کے لئے ایک بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کے ای کامرس پالیسی کا ایک اہم سنگ میل پوری دنیا کے بہت سارے لوگوں نے ٹیم ورک کے ذریعے حاصل کیا ہے۔