ایم ایس دھونی کی ون ڈے کیریئر میچز کی ٹرپل سنچری مکمل

81

کولمبو ۔ 31 اگست (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹسمین ایم ایس دھونی نے اپنے ون ڈے کیریئر میچز کی تیسری سنچری مکمل کرلی۔ ایم ایس دھونی نے جمعرات کو کولمبو میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے کیریئر کا 300 واں میچ کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ 36 سالہ دھونی نے اپنے ون ڈے کرکٹ کیریئر کا آغاز چٹاگانگ میں 23 دسمبر 2004ءکو بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کیا۔