ایم ایل ون کی تکمیل سے کراچی تا لاہور سفرکے دورانیہ میں سات گھنٹے کی کمی آئے گی، راولپنڈی سے لاہور کا سفر 2 گھنٹے میں طے ہو گا، حکام سی پیک اتھارٹی

174
CPEC
CPEC

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی)سی پیک کے تحت 7.2 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والا مین لائن ریلوے ایم ایل ون کی تکمیل سے ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق مین لائن ون ٹریک سے ریلوے حادثات پر قابو پانے اور ہزاروں نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ کراسنگ فری ٹریک ہوگا جس سے کراچی سے لاہور تک کے سفری دورانیہ میں سات گھنٹے کی کمی آئے گی جبکہ راولپنڈی سے لاہور کا سفر صرف 2 گھنٹے میں طے ہو گا۔ پشاور سے کراچی تک منصوبے میں 1872 کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن شامل ہے اور پشاور سے کراچی تک ریلوے ٹریک دو رویہ کرنا بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ ایم ایل ون سے ریل گاڑیاں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔