36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںایم ٹو اور ایم نائن پر خستہ حال باڑ کی مرمت کا...

ایم ٹو اور ایم نائن پر خستہ حال باڑ کی مرمت کا کام 6 ماہ میں مکمل کرلیاجائے گا، پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات گل اصغر نے کہا ہے کہ ایم ٹو اور ایم نائن پر خستہ حال باڑ کی مرمت کا کام 6 ماہ میں مکمل کرلیاجائے گا۔منگل کو قومی اسمبلی میں آسیہ ناز تنولی نے موٹر ویز اور قومی شاہرائوں پر باڑ کی خستہ حالی سے متعلق توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری گل اصغر خان نے کہا کہ باڑ پر اعلیٰ سطح کا اجلاس کیا،فینسنگ کی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ایم ون پر فینسنگ سو فیصد مکمل کرلی ہے۔آسیہ ناز تنولی کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں جو رقم مختص کی ہے وہ کافی ہے۔ایم ٹو اور ایم نائن میں بقیہ فینسنگ 6 ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596477

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں