ایم ٹی آئی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس نے عملے کے لیے نئے یونیفارم کے معیار جاری کیے ہیں تاکہ پیشہ ورانہ رویہ بہتر بنایا جا سکے اور عملے کی شناخت آسان ہو۔ایچ ایم سی پشاور تر جمان کے مطابق جنرل وارڈز میں رجسٹرڈ نرسیں زنک رنگ کا طبی لباس پہنیں گی، مرد عملے کے یونیفارم پر ہسپتال کا نشان دائیں سینے پر ہوگا اور خواتین طویل طبی لباس کے ساتھ …
ایم ٹی آئی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس نے عملے کے لیے نئے یونیفارم کے معیار جاری کر دئیے

مزید خبریں
پشاور۔ 05 جون (اے پی پی):ایم ٹی آئی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس نے عملے کے لیے نئے یونیفارم کے معیار جاری کیے ہیں تاکہ پیشہ ورانہ رویہ بہتر بنایا جا سکے اور عملے کی شناخت آسان ہو۔ایچ ایم سی پشاور تر جمان کے مطابق جنرل وارڈز میں رجسٹرڈ نرسیں زنک رنگ کا طبی لباس پہنیں گی، مرد عملے کے یونیفارم پر ہسپتال کا نشان دائیں سینے پر ہوگا اور خواتین طویل طبی لباس کے ساتھ ہم رنگ سکارف یا دوپٹہ پہنیں گی۔ ہیڈ نرسیں ہنٹر گرین لباس میں ہوں گی، جبکہ خواتین ہیڈ نرسیں مرون اور پیچ رنگ کے سکارف کے ساتھ ہوں گی۔ تمام نرسنگ عملے کو سفید لیب کوٹ اور سرکاری شناختی کارڈ استعمال کرنا ہوگا۔
آئی سی یو میں نرسیں رائل بلیو لباس پہنیں گی، خواتین کے یونیفارم میں ہم رنگ سکارف اور سفید لیب کوٹ شامل ہوگا۔ نرسنگ سپروائزرز زیتونی سبز لباس پہنیں گے۔ ہاؤس آفیسرز کے یونیفارم کالے لباس ہوں گے جبکہ ٹرینی میڈیکل آفیسرز نیوی بلیو لباس پہنیں گے۔میڈیکل آفیسرز، تربیتی ریزیڈنٹ اور اسپیشلسٹ ریزیڈنٹ کے یونیفارم سرمئی اور کالے رنگ کے ہوں گے، اور کلینیکل ٹیکنیشنز آسمانی نیلے لباس میں ہوں گے، خواتین کے لیے سفید لیب کوٹ لازمی ہوگا۔ معاون عملے، بشمول کمپیوٹر آپریٹر اور فرنٹ ڈیسک افسر، سفید قمیص، میرون ٹائی اور نیوی بلیو پینٹ پہنیں گے۔ تمام عملے کے جوتے ہم رنگ یا کالے ہوں گے اور سرکاری شناختی کارڈ لازمی ہے۔








