سوات ٹریفک پولیس نے جمعہ کے روز کمسن ڈرائیوروں، ون ویلنگ، تیز رفتاری، کالے شیشوں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ترجمان سوات ٹریفک پولیس کے مطابق ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کے تمام سیکٹرز میں مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں، جہاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں …
سوات ٹریفک پولیس کی کمسن ڈرائیوروں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ترجمان

مزید خبریں
پشاور۔ 05 جون (اے پی پی):سوات ٹریفک پولیس نے جمعہ کے روز کمسن ڈرائیوروں، ون ویلنگ، تیز رفتاری، کالے شیشوں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ترجمان سوات ٹریفک پولیس کے مطابق ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کے تمام سیکٹرز میں مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں، جہاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔سیکٹر سٹی میں متعدد اہم مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے خلاف ورزی کے مرتکب موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے کر ٹریفک ہیڈکوارٹرز رحیم آباد منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر سیکٹرز میں ضبط شدہ موٹر سائیکلیں متعلقہ مقامی تھانوں میں بند کی گئی ہیں۔
ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان نے اس موقع پر واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والے افراد نہ صرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں، لہٰذا ایسے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے اور ان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔








