زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا ماحول کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی ریلی

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف سوائل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز (ISES) نے ماحول کا عالمی دن 2026 کے حوالے سے آگاہی ریلی کا انعقاد کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی کلیہ زراعت سے شروع ہو کر یونیورسٹی کلاک ٹاور پر اختتام پذیر ہوئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا ماحولیاتی تبدیلی سنگین مسلہ بن کر ابھری ہے، جو دنیا بھر …

فیصل آباد۔ 05 جون (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف سوائل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز (ISES) نے ماحول کا عالمی دن 2026 کے حوالے سے آگاہی ریلی کا انعقاد کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی کلیہ زراعت سے شروع ہو کر یونیورسٹی کلاک ٹاور پر اختتام پذیر ہوئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا ماحولیاتی تبدیلی سنگین مسلہ بن کر ابھری ہے، جو دنیا بھر میں غذائی تحفظ، پانی کے وسائل، حیاتیاتی تنوع اور روزگار کو متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کا بیداری پیدا کرنے، تحقیق پر مبنی حل تلاش کرنے اور ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مستقبل کے معمار تیار کرنے میں کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا: ’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘ صوبے بھر میں صفائی ستھرائی، ویسٹ مینجمنٹ اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دینے کے لیے ایک تاریخی قدم ہے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ اختراعی تحقیق، کمیونٹی کی شمولیت اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے ذریعے پائیدار زراعت اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے طلباء اور عام معاشرے پر زور دیا کہ وہ ماحول دوست طرزِ زندگی اپنائیں اور آنے والی نسلوں کے لیے قدرتی وسائل کے تحفظ کی کوششوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے کہا کہ زرعی پیداواری صلاحیت اور قومی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ماحولیاتی پائیداری انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مٹی کی صحت، پانی کا تحفظ، ماحول دوست مشترکہ کوششیں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف لچکدار زرعی طریقے، کلائمیٹ چینج کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اہم ترین عناصر ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شجرکاری اور آگاہی مہمات نوجوانوں اور کمیونٹیز میں ماحولیاتی شعور بیدار کرنے کے لیے مؤثر ترین ہتھیار ہیں اس موقع پر ڈاکٹر انوارالحق، ڈاکٹر عبدالوکیل،ڈاکٹر ضیا، ڈاکٹر ثاقب، ڈاکٹر نعیم،ڈاکٹر ثنا،ڈاکٹر حماد اور دیگرنے بھی شرکت کی۔