وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرآئندہ مون سون سیزن میں اربن فلڈنگ کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات جاری ہیں جن پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ بیرسٹر سلطان باجوہ نے فیصل آبادکا دورہ کیا اور کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کے ہمراہ کمشنر آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن …
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ بیرسٹر سلطان باجوہ کا دورہ فیصل آباد،کمشنر آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت
فیصل آباد ۔ 05 جون (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرآئندہ مون سون سیزن میں اربن فلڈنگ کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات جاری ہیں جن پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ بیرسٹر سلطان باجوہ نے فیصل آبادکا دورہ کیا اور کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کے ہمراہ کمشنر آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرینہ جنیجو،ایم ڈی واسا ثاقب رضا،ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی دلاور خان،پھاٹا،صاف پانی اتھارٹی،میونسپل کارپوریشن کے افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔کمشنر اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے فیصل آباد میں مون سون انتظامات اوربالخصوص شہر میں اربن فلڈنگ کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ لی اور واسا افسران سے کہا کہ ڈی واٹرنگ سیٹیں سو فیصد فعال اور نشیبی علاقوں کے قریب متعین رہنے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ روڈ سائیڈ ڈرینز اور چینلز کی ڈی سلٹنگ کا کام15 جون تک ہر قیمت پر مکمل کریں۔انہوں نے ایمرجنسی کیمپس کے فعال ہونے کی تصدیق کی اور 7 اضافی کیمپس کی نشاندہی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر 15 کیمپس جملہ انتظامات کے ساتھ مکمل فعال ہونے چاہیں۔انہوں نے نشیبی مقامات(پونڈنگ ایریاز)پر اضافی اقدامات کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ 9 ڈی سلٹنگ مشینوں کے ذریعے 24/7 کام کریں۔
انہوں نے 10 جون کو مون سون انتظامات کی چیکنگ کے لئے موک ایکسرسائز کرانے کا فیصلہ کیا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے غیر ملکی فنڈڈویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر کام بلاتعطل جاری رکھنے کا حکم دیا اور 10 ارب روپے سے چیف منسٹر پیکج کے تحت جاری 14 سکیموں اور 12 ارب روپے سے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے 2 پیکجز پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔کمشنر فیصل آباد نے واسا کو23 روڈ کٹ کی بحالی کے لئے 30 جون تک کی ڈیڈ لائن دی اور کہا کہ روڈ کٹ کی بحالی کا روزانہ کی بنیاد پر تصویری ثبوت فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ محرم جلوسوں کے روٹس کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرائیں۔کمشنر نے کہا کہ آئندہ گلی یا سڑک کی تعمیر سے پہلے واسا این او سی دے گا جس میں روڈ/گلی میں سیور کب ڈالا گیا،اسکی لائف کیا ہے اور کتنا عرصہ کام دے گا اور روڈ کی تعمیر کرنے کے حوالے سے تفصیلات شامل ہونگی۔کمشنر اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے واسا اور میونسپل کارپوریشن کو کوآرڈینیشن مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے پارکس کی انسپکشن کا بھی فیصلہ کیا اورہارٹیکلچر ایجنسی کو پارکوں کی حالت سنوارنے کا ٹاسک تفویض کیا۔کمشنر نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کی نشاندہی پرپنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا)کی ترقیاتی سکیموں کے معیار کی انسپکشن کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں صاف پانی اتھارٹی کو باقی ماندہ فلٹریشن پلانٹس چالو کرانے کا ہدف تفویض جبکہ ایف ڈی اے کو ہاؤسنگ سوسائیٹیز سے متعلقہ عوامی شکایات کے ازالہ کے اہداف بھی تفویض کئے گئے۔








