موچکوچیک پوسٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے مزداٹرک سے نان کسٹم پیڈ 1680کلو چھالیہ برآمد کرلی
موچکوپولیس کی کارروائی ،نان کسٹم پیڈچھالیہ کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

مزید خبریں
کراچی۔ 05 جون (اے پی پی):موچکوچیک پوسٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے مزداٹرک سے نان کسٹم پیڈ 1680کلو چھالیہ برآمد کرلی۔
جمعہ کو ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم محمد خان چھالیہ کو برف کے نیچے چھپا کر بلوچستان سے کراچی اسمگل کررہا تھا۔پولیس نے برآمدشدہ چھالیہ و گاڑی کومزید تفتیش کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیاہے۔







