ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ قابل مذمت اور انتہائی افسوناک ہے، ڈاکٹر شہباز گل

78

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان ومعاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹرشہباز گل نے کہا ہے کہ لاہور میں لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ قابل مذمت اور انتہائی افسوناک ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس اس واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے۔بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتارکر کے سخت سزا دلوائی جائے گی۔