کوئٹہ۔ 02 دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی و رکن بلوچستان اسمبلی صمدخان گورگیج نے حلقہ پی بی 40 کے مختلف علاقوں کلی خلی، کلی سادات کرانی، کلی کھیازی، قلعہ محمد حسنی ، جمعیت روڑ پشتون باغ کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ۔
انہوں نے اور عوام کو درپیش مسائل سے متعلق لوگوں سے گفتگو کی اور حلقے میں بجلی، پانی اور گیس کی فراہمی کے لئے ہر ممکن فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر ایم پی اے صمدخان گورگیج نے کہا کہ دستیاب وسائل میں حلقے میں سڑکوں کی تعمیر ،سیوریج کا بہتر نظام، پانی کے مختلف منصوبوں سمیت بجلی کے ٹرانسفارمرز کی فراہمی ،سکولوں کی اپ گریڈیشن ، بنیادی مراکز صحت کا قیام اور صفائی کے نظام میں بہتری ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ان پر کام بھی جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حلقے میں مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔