18.2 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںایم پی اے ملک افتخار احمد کا رمضان سہولت بازار کا دورہ،اشیاء...

ایم پی اے ملک افتخار احمد کا رمضان سہولت بازار کا دورہ،اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 12 مارچ (اے پی پی):ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری پنجاب ملک افتخار احمد نے ایم پی اے اسماء عباسی ، اے سی کینٹ اور مینجر رمضان بازار ملک خرم شہزاد کے ہمراہ رمضان سہولت بازار چو ہڑکا دورہ کیا۔ ملک افتخار احمد نے رمضان سہولت بازار میں اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور بازار میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی، نرخوں اور معیار کو چیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان سہولت بازار کے علاوہ بھی پرائس مجسٹریٹس کو فیلڈ میں فعال کیا جائے۔ انہوں نے سہولت بازار راولپنڈی کی انتظامیہ کے انتظامات کو سراہا اور کہا کہ ماہ مقدس میں کسی ذخیرہ اندوز و ناجائز منافع خور کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیا جائے گا۔انہوں نے وہاں پر موجود لوگوں سے اشیائے ضروریہ کے معیار اور قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا جس پر لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے صارفین سے کہاکہ انہیں کسی قسم کی شکایت ہو تو فورا انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571717

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں