28.2 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی،متعدد...

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی،متعدد عمارات سیل کردیں

- Advertisement -

ملتان۔ 07 مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے بدھ کے روز غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد عمارتوں کو سیل کردیا۔ ٹیم نے غیر قانونی کاروائی کرتے ہوئے بوسن روڈ نزد بہاوالدین زکریا یونیورسٹی محمد اختر مہے کا زیر تعمیر کمرشل ہال،بوسن روڈ نزد بہادر پور چوہدری جاوید اقبال کے زیر تعمیر کمرشل ہالز

بوسن روڈ نزد بچ ولاز محمد عمران کا زیر تعمیر کمرشل ہال،بوسن روڈ نزد بچ ولاز محمد عقیل کی زیر تعمیر کمرشل پراپرٹی،بوسن روڈ اڈا لطف آباد نزد خدا بخش وغیرہ کا زیر تعمیر کمرشل ہال،بوسن روڈ اڈا لطف آباد ،غلام مصطفیٰ وغیرہ کی زیر تعمیر کمرشل تعمیرات اور بوسن روڈ اڈا صدیق آباد سید ممتاز حسین شاہ کی کمرشل تعمیرات کا جاری کام رکوا کر سیل کر دیا گیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594001

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں