ملتان۔ 21 فروری (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ستھرا پنجاب مہم کے تحت ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی شہر اولیاء میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایات پرعمل درآمد کرتے ہوئے
ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے جمعہ کے روز کارروائی کرتے ہوئے ایل ایم کیو روڈ،چونگی نمبر 9،عید گاہ چوک،رشید آباد اور کمہاراں والا چوک سے پختہ و عارضی تجاوزات کو کلیئرکروایا۔ ہیوی مشینری کی مدد سے شیڈ ،تھڑے و تندور موقع پر ہی مسمار کر کے روڈز کو کلیئر کروایا گیا۔