- Advertisement -
ملتان۔ 05 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب مہم کے سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایت پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی ملتان میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔
اس حوالے سے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے ہفتہ کوموصول شدہ عوامی شکایات پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئےچونگی نمبر 9 سے لیکر بی سی جی چوک،وہاڑی چوک ،کمہاراں والا چوک تک میٹرو روٹ اور رشید آبادچوک کے اطراف سے تجاوزات کو ختم کر کے ایریا کو کلیئر کروایا جبکہ روڈزکی حدود میں موجود سٹینڈ بورڈز، کرسیاں،ترپال اور شیڈ وغیرہ اتار کر قبضہ میں لے لئے ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578713
- Advertisement -