اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عاصم کھچی جمعرات کو صدر پاکستان فیڈل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔
اس موقع پر سیکریڑی نیشنل پریس کلب اسلام آباد راجہ خلیل، سینئر صحافی نوابزادہ خورشید، رانا عمران لطیف، شکیل احمد عباسی، سیکریٹری انفارمیشن ینگ میڈیا ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نوابزادہ شاہ علی بھی موجود تھے ۔ایم ڈی اے پی پی محمد عاصم کھچی نے کہاکہ والدین کا کوئی نعم البدل نہیں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔