ایم ڈی اے کا حادثات کی روک تھام کیلئے ملتان شہر میں جدید ٹریفک سگنلز سسٹم لگا نے کا فیصلہ

70
Chichawatni

لاہور۔ 27 نومبر (اے پی پی):ایم ڈی اے نے ملتان شہر کی ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور حادثات کی روک تھام کیلئے لاہور کی طرز پر ملتان شہر میں بھی جدید ٹریفک سگنلز سسٹم لگا نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں نواں شہر اور عید گاہ چوک پر انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کے مطابق جدید سگنل سسٹم لگائے جائیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے بدھ کے روز نواں شہر چوک اور عید گاہ چوک کا دورہ کیا ۔ڈائریکٹر ٹریفک انجیئنرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ راؤ زکا الرحمن ،ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل اور حادثات کی روک تھام کے لئےپرانے ٹریفک سگنلز کو اپ گریڈ کر کے نئے جدید سگنل سسٹم کو انسٹال کیا جا رہا ہے۔

سگنلز کی لائٹس کا عکس جدید لائٹنگ سسٹم سےروڈ پر ڈالنے سےروڈ کا کلر سگنل کے مطابق گرین ،ریڈ اور ییلو نظر آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پیدل روڈ کراس کرنے والے شہریوں کی رہنمائی کے لئے زیبرا کراسنگ پر چھوٹی کیٹ آئیز لگائی جائیں گی جن کی لائٹس ٹریفک سگنل سے منسلک ہونگی۔

ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں بزرگ اور معزور شہریوں کو روڈ کراس کرانے میں مدد کے لیے ایمرجنسی سگنل کنٹرول بٹن لگائے جائیں گے ۔