18.8 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومعلاقائی خبریںایم ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات ، قبضہ مافیا اور تجاوزات...

ایم ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات ، قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

- Advertisement -

ملتان۔ 17 مارچ (اے پی پی):ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے ) انفورسمنٹ ٹیم نے سوموار کے روز غیر قانونی تعمیرات و قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹیم نے بہاولپور روڈ القائم ٹاؤن میں بہار حسین کی جانب سے پارک کی جگہ قبضہ کر کے 21 مرلہ جگہ پر بنائے گئے تین کمرشل ہالز کو ہیوی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے مسمار کر دیا۔

- Advertisement -

دریں اثنا شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے وہاڑی چوک،چوک کمہاراں والا،قصوری چوک،ایم اے جناح روڈ،ایم ڈی اے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی روڈ و نگانہ چوک تک روڈ سائیڈز کو تجاوزات سے کلیئر کروا دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573457

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں