ایم ڈی اے کا غیر منظور شدہ تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 عمارتیں سربمہر، متعدد علاقوں سے تجاوزات کا بھی خاتمہ کر دیا

99

ملتان۔ 15 اپریل (اے پی پی):ایم ڈی اے نے غیر منظور شدہ تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے 5 کمرشل تعمیرات کو سربمہر کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایت پر انفورسمنٹ ٹیم نے بلامنظوری نقشہ تعمیرات کےخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے غوث اعظم روڈ پر شوکت سیوڑہ کی غیر منظور شدہ کمرشل تعمیرات ، ناردرن بائی پاس روڈ پر صدیق نامی شخص کی غیر منظور شدہ کمرشل تعمیرات

رضوان تھہیم ، عبدالحئی اورنگزیب کی غیر منظور شدہ تعمیرات سربمہر کر دیں۔ نادرن بائی پاس روڈ نگانہ چوک پر راشد ساجد کی اور ولایت آباد میں نواز غوری کی غیر قانونی عمارتیں سر بمہر کر دی گئیں۔علاوہ ازیں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے

بوسن روڈ چونگی نمبر 9، چونگی نمبر 6 نادرن بائی پاس روڈ ماڈل ٹاؤن چوک، بہادر پور چوک، بچ ولاز چوک ڈا صدیق آباد اور لطف آباد چوک کے اطراف سےتجاوزات کو کلیئر کرا دیا ۔