ایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ اور باکسر محمد وسیم نے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی عیادت

225
APP47-30 ISLAMABAD: November 30 - MD Pakistan Bait-ul-Mal Barrister Abid Waheed Sheikh and Boxer Muhammad Waseem visiting Pakistan Thalassemia Centre & inquiring about the health of suffering patients of thalassemia. APP

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) باکسر محمد وسیم نے پاکستان تھیلیسیمیا سنٹر کا دورہ کیا۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ اور باکسر محمد وسیم نے پاکستان تھیلیسیمیا سنٹر میں تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر پاکستان تھیلیسیمیا سنٹر کی میڈیکل ٹیم نے باکسر محمد وسیم کو بچوں کو دی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بتایا۔ تھیلیسیمیا سنٹر میں موجود بچوں سے مل کر باکسر محمد وسیم نے خوشی کا اظہار کیا۔ باکسر محمد وسیم کو پاکستان تھیلیسیمیا کی جدید لیبارٹری کا دورہ بھی کرایا گیا۔ باکسر محمد وسیم نے پاکستان بیت المال کی طرف سے تھیلیسیمیا کے بچوں کو فری دی جانے والی سہولتوں پر ایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ کی خدمات کو سراہا اور باکسر محمد وسیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہاں آ کر تھیلیسیمیا کی بیماری میں مبتلا بچوں کو مل کر بے حد خوشی ہوئی ہے اور میں تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ان بچوں کو خون کا عطیہ دیں اور باکسر محمد وسیم نے بھی تھیلیسیمیا کیلئے بھی خون کا عطیہ دیا۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا کہ باکسر محمد وسیم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں بھی اسی طرز کا تھیلیسیمیا سنٹر بنانے کی کوشش کریں گے۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے باکسر محمد وسیم شیلڈ دی۔