17.1 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس،ریونیو کولیکشن پر پیش...

ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس،ریونیو کولیکشن پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

- Advertisement -

لاہور۔18مارچ (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد کی زیر صدارت ریونیو کولیکشن کی کارکردگی اور پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے منگل کے روز اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایم ڈی واسا کو بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر ایم ڈی واسا نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام نیو کنکشنز کو جی آئی ایس بیسڈ اور ڈیٹا فلی اپڈیٹڈ رکھیں،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ریونیو کولیکشن کے عمل کو مزید بہتر اور موثر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو کولیکشن میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،تمام ڈائریکٹرز نادہندگان کے خلاف بلا مشروط آپریشن جاری رکھیں۔ایم ڈی واسا نے غیر قانونی کنکشنز کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کی سختی سے ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ نادہندگان کے پانی اور سیوریج کنکشن منقطع کیے جائیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573947

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں