34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںایم ڈی واسا غفران احمد کے عید کے دوسرے روز بھی مختلف...

ایم ڈی واسا غفران احمد کے عید کے دوسرے روز بھی مختلف علاقوں کے دورے

- Advertisement -

لاہور۔18جون (اے پی پی):ایم ڈی واسا غفران احمد کے عید کے دوسرے روز بھی مختلف علاقوں کے دورے ، مختلف انڈر پاسز کا معائنہ کیا۔ایم ڈی واسا نے جناح انڈر پاس اور مسلم ٹاون انڈر پاس سمیت دیگر انڈر پاسز کو چیک کیا۔ایم ڈی واسا کو انڈر پاسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ایم ڈی نے مشینری اور جنریٹرز کی فعالیت کو چیک کیا اور تمام جنریٹرز میں فیول کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ا نہوں نے بارشوں کی صورت میں تمام انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات دی تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ مون سون تیاریوں میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477333

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں