لاہور۔8فروری (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے شالیمار زون یوسی 25 اور یو سی163 کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر شالیمار زون عدیل شریف اور ایکسین سلمان نثار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ایم ڈی واسا نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بننے والے ڈسپوزل اسٹیشن
واٹر سپلائی لائن اور سیوریج لائن کا معائنہ، کام کے معیار کا جائزہ لیا اور منصوبے کو مقررہ وقت تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی روزانہ پیش رفت کی رپورٹ پیش کی جائے۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ واسا حکام تمام وسائل کو بروکار لاتے ہوئے ان ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ شہری ان ثمرات سے بر وقت مستفید ہو سکیں۔