لاہور۔29مارچ (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ہفتہ کو ترجمان کے مطابق اجلاس میں عید الفطر پر ٹیوب ویلز کے اوقات کار اور عید کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کی روشنی میں واسا لاہور خدمات کی فراہمی کے لیے متحرک ہے،انہوں نے کہاکہ عید پر عوام کو بہتر نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام واسا آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت تمام منصوبوں پر عید کے پیش نظر خصوصی حفاظتی اقدامات کی ہدایات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ٹائونز کے ڈائریکٹرز آپریشن اور ڈائریکٹر مینٹیننس کو عید الفطر کے دوران پانی کی فراہمی، سیوریج اور نکاسی آب کے سسٹم میں موثر انداز میں چلایا جائے،انہوں نے کہا کہ تمام ڈائریکٹرز واسا کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں کا مکمل سروے کریں ،کھلا یا ٹوٹا ہوا مین ہول، پانی کے اوور فلو جیسی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے،
انہوں نے تمام فیلڈ دفاتر فعال اور عملہ مکمل متحرک رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈرینز کی شیڈول کے مطابق ڈیسلٹنگ جاری رکھی جائے،سیوریج مسلسل بہا ئوکو یقینی بنانے کے لیے عملہ الرٹ رہے ،ڈائریکٹر مینٹی نینس ڈسپوزل و ٹیوب ویلز مشینری کی خرابی کی صورت میں فوری مرمت کروائیں،انہوں نے مزیدکہا کہ تمام آپریشنل سٹاف عید کے دنوں میں تین شفٹوں میں 24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دے گا اور ٹیوب ویل ٹائمنگ کے دوران صارفین کو بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577249