29.4 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںایم ڈی واسا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام اور ڈیسلٹنگ آپریشن...

ایم ڈی واسا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام اور ڈیسلٹنگ آپریشن کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔19مئی (اے پی پی):ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام اور ڈیسلٹنگ آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے پیرکے روز ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تمام ڈائریکٹرز آپریشن و انجینئرنگ ونگ نے شرکت کی اور ایم ڈی واسا کو ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

ایم ڈی واسا نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ،فیلڈ افسران روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دیں اور خود موقع پر موجود رہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیسلٹنگ آپریشنز میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،بارشوں سے قبل تمام سیوریج لائنز اور ڈرین لائنز کی صفائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کی روشنی میں عوامی خدمت واسا کی اولین ترجیح ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599020

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں