33.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںایم ڈی واسا کی ہیٹ ریلیف کیمپس پر پینے کےپانی کی دستیابی...

ایم ڈی واسا کی ہیٹ ریلیف کیمپس پر پینے کےپانی کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسافیصل آباد عامر عزیز نے ہیٹ ریلیف کیمپس پر پینے کے پانی کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدیت کی ہے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ آف واٹر اینڈ ڈسٹری بیوشن بھرپور عمل درآمد کررہی ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ہیٹ ویو کی جاری کردہ وارننگ کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر ہیٹ ویلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں جہاں پر ہیٹ ویو سے متاثرہ شہریوں کو فوری نوعیت کی سروسز فراہم کی جارہی ہیں جس میں واسا فیصل آباد بھی ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہے۔

اس حوالے سے ایم ڈی واسا عامر عزیز نے کہا کہ ہیٹ ریلیف کیمپس پر شہریوں کو فوری ریلیف دینے کے لئے پینے کے پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کونسل چوک میں مرکزی ریلیف کیمپ پر واسا کا واٹر باؤزر روزانہ کی بنیاد پر پانی کی فراہمی کررہا ہے جبکہ دیگر مقامات پر بھی پانی کی لازمی فراہمی کے لئے ہدایت کی گئی ہے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ شہریوں کو فراہمی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کے لئے ہمہ تن کوشاں ہیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں واسا فیصل آباد اپنا کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590456

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں