اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے سابق وزیر اعظم اور سینئر سیاستدان ظفراللہ جمالی کے انتقال پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔