پشاور۔ 21 ستمبر (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس پشاورنےمیڈیکل کالجزمیں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے موقع پرشہرکے مختلف سیکٹرزمیں قائم 6 سنٹرزکے باہراضافی نفری تعینات کردی ہے۔ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاورکے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کےافسران اوراہلکارٹیسٹ کے موقع پرتمام سنٹرزکے باہرموجود ہوں گے۔
چیف ٹریفک آفیسرپشاورسعود خان نےکہا کہ ٹیسٹ کے دوران ٹریفک پولیس عوام کی رہنمائی کے لیے موجود رہے گی ، میڈیکل کالجزمیں داخلے کیلئے آنے والے امیدوارسٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ بھرپورتعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہری ٹیسٹ کے دوران گاڑیوں کو نو پارکنگ زون میں پارک نہ کریں تاکہ رش نہ بنے اورشہریوں کو کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں۔ چیف ٹریفک آفیسرنے کہا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کوایف ایم ریڈیو 88.6 پر ٹریفک نظام بارے آگاہی بھی دی جائیگی اورٹریفک پولیس کی تمام سائٹس کوہرپندرہ منٹ بعد اپ ڈیٹ کیا جائیگا تاکہ شہریوں کو مشکلات درپیش نہ ہوں۔