خانیوال۔ 01 دسمبر (اے پی پی):موٹر وےایم -5 پر موٹر وے پولیس کی بڑی کاروائی- موٹروے پر نان کسٹم پیڈگاڑی کی سمگلنگ کی کو شش ناکام بنا دی- ملتان کے قریب پکڑی گئی گا ڑی سے چھتیس لاکھ کیش اور پانچ عددموبائل فون بھی برآمد–تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم -5 موٹروے پولیس افسران نے دوران گشت ایک تیز رفتار گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی ۔مذکورہ گاٖڑی کو مشکوک جان کر ناکا بندی کروائی گئی اور گاڑی کو ملتان کے قریب موٹروے پولیس افسران نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے روک لیا ۔
گاڑی کے کاغذات مشکوک پائے گئے اور گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی گئی تھی گاڑی میں موجود دونوں مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا – کسٹم حکام کو بر وقت اطلاع دی گئی جنہوں نے تصدیق کی کہ مذکورہ گاڑی نان کسٹم پیڈ تھی ۔ گاڑی کو کراچی سے اسلام آبا د اسمگل کیا جا رہا تھا ۔
گاڑی سے تلاشی لینے پر اس میں سے چھتیس لاکھ کیش اور پانچ عدد موبائل فون بھی برآمد کئے ۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے بتایا کہ وہ 50 ہزار کے عوض گاڑی اسگل کر رہے تھے۔گاڑی ،چھتیس لاکھ کے کرنسی نوٹ ، پانچ عدد موبائل فون بمع ملزمان کسٹم حکام کے حوالے کر دئے گئے- ڈی آئی جی موٹروے ملتان دار علی خان خٹک نے افسران کی کارکردگی کو سراہا ۔