اینا شیبہارا اور ویزلے کولہوف نے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

50
ڈنمارک کے ہولگر رونے کا بیسل اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

پیرس۔3جون (اے پی پی):جاپانی ٹینس کھلاڑی اینا شیبہارا اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار ویزلے کولہوف پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔

اینا شیبہارا اور ان کے جوڑی دار ویزلے کولہوف پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی مکسڈ ڈبلز فائنل میچ میں ناروے کی الریکے ایکری اور ان کے بیلجیئم کے جوڑی دار جوران ویلیگن کو شکست دےکر پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل جیت لیا۔

سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے ۔

مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جاپانی ٹینس کھلاڑی اینا شیبہارا اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار ویزلے کولہوف پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ناروے کی الریکے ایکری اور ان کے بیلجیئم کے جوڑی دار جوران ویلیگن کو سیدھے سیٹس میں 6-7(5-7) اور 2-6سے ہرا کر اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام ایونٹ جیت لیا۔